مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران میں 5.8 شدت کے زلزلے نے سب کچھ ہلا کر رکھ دیا، زلزلے کے نتیجے میں 75 افراد زخمی اور 300 گھروں کو نقصان پہنچا۔
مغربی آذربائیجان میں 5.8 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا جس کے باعث لوگ خوف کے مارے گھروں سے باہر نکل آئے۔ امریکی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ایران میں آنے والے زلزلے کا مزکز آذربائیجان کے مغربی صوبے میں واقع شہر کھوئے تھا جس کی زیر زمین گہرائی 10 کلو میٹر تھی۔
جبکہ تہران کے زلزلہ پیما مرکز کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ زلزلے کی شدت 5.4 تھی اور اس کی زیر زمین گہرائی 12 کلو میٹر تھی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق قدرتی آفت میں اب تک 70 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں جبکہ 15 گاؤں میں 300 گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔ ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو سرگرمیاں شروع کر دی گئی ہیں۔
آپ کا تبصرہ